بنگلورو:13؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل مسلم جماعت بنگلورو کی 4سالہ میعاد کے لئے ہونےو الے انتخابات کولے کر اس وقت ایس ایم یحییٰ میمورئیل ہاسٹل میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس باتکی جانکاری الیکشن کمشنر عبدالمعید کاڈلی نے جانکاری دی ۔
الیکشن کمشنر نے بتایاکہ بھٹکل مسلم جماعت بنگلورو کی نئی انتظامیہ یعنی 2021سے 2025 تک کےلئے انتخابات ہونے جارہےہیں جس کے لئے 14نومبر 2021بروز اتوار صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ نئی انتظامیہ کےلئے کل 16 ممبران کا انتخاب ہونا ہے جس کے لئے 24نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔ پچھلی انتظامیہ سے عبدالمعید کاڈلی، نظام صدیق، معاذ جوکاکو اور نعمان ایس پی کو منتخب کیاگیا ہے۔ انتخابات کےلئے نامزد ہونےو الے 24ممبران کی تفصیل اس طرح ہے۔
1۔عبدالبدیع شاہ بندری ۔ 2۔عبدالرحمن رکن الدین ۔ 3۔عبدالواجد کولا۔ 4۔ابوبکر صدیق رکن الدین۔ 5۔آفاق کولا۔ 6۔عفان گوائی۔ 7۔دانش احمدحاجی فقیہ ۔ 8۔فیضان برماور۔9۔محمد آفتاب صدیقہ۔ 10۔محمد اشرف شاہ بندری ۔ 11۔ محمد داہیا اکرمی ۔ 12۔محمد حمدان معلم ۔ 13۔محمد ہود پلور۔ 14۔محمد مدثر ائیکری۔ 15۔محمد نقیب محتشم ۔ 16۔محمد سالم کولا۔ 17۔محمدشاہ نواز قاضیا۔18۔محی الدین عمیر قاضیا ۔19۔ربیع رکن الدین۔ 20ْ ۔ سیفان احمد شینگیری۔ 21۔سہیل پٹیل ۔ 22۔زید جوباپو۔ 23۔ذیشان گوائی۔ 24۔محی الدین نجیب دامودی ۔
الیکشن کمشنر نے رہنما خطوط کے طورپر ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صرف وہی اراکین ووٹ دینےکے اہل ہونگے جو یکم نومبر 2021 یا اس سے پہلے سال 2021-22تک کی اپنی تمام ممبر شپ واجبات کو کلیئر کیاہو۔ ووٹنگ کے وقت ووٹر کے پاس تصویری شناخت کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔ ہرشخص 16افراد کو ووٹ دینا لازمی ہے۔ اگر کسی نے 16سے کم یا زیادہ ووٹ دیتا ہے تو کالعدم یا خارج کردیا جائے گا۔ ووٹنگ کے لئے وقت صبح 10بجے سے شام 4بجے تک رہے گا۔ ووٹنگ ختم ہوتے ہی اسی وقت ووٹوں کی گنتی ہوگی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔